Categories
Breaking news

بجلی آج سے ساڑھے 3 روپے فی یونٹ مہنگی

بجلی آج سے ساڑھے 3 روپے فی یونٹ مہنگی

حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں آج سے ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزير خرم دستگیر نے کہا ہے کہ تین ماہ کے اندر بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، صرف تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس عالمی منڈی میں تقریباً ناپید ہوچکی ہے، تین ماہ مشکل ہیں۔ نومبر کے بعد کمی آجائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک تہائی صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا اثر نہیں پڑے گا۔

وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ جو کچھ ہوچکا، وہ ہمارا اختیار نہیں، تین چار برس کی قیمت ہمیں دینی پڑ رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *