
سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک سے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے معاملات پر سندھ کے ساتھ ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔
امتیاز شیخ نے مصدق ملک کو بھیجے گئے مراسلے میں لکھا کہ مطالبات کی تکمیل میں سندھ کے ساتھ ناانصافی تشویشناک ہے، صوبائی حکومت کی مشاورت سے ازسر نو گیس پالیسی بنائی جائے۔
امتیاز شیخ نے مزید لکھا کہ ملک میں گیس کی پیداوار میں سندھ کا حصہ 62.30 فیصد ہے، وفاقی ریگولیٹری اداروں میں صوبے کی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔
مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ صوبے میں بجلی کی پیداواری صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔
امتیاز شیخ کے مراسلے کے مطابق گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے عوام کو مشکلات ہیں، صوبائی حکومت کے مطالبات کا فوری تدارک کیا جائے۔
قومی خبریں سے مزید
-
انٹر پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ڈھائ ماہ کی کے بعد انٹر سائنس پری میڈیکل پارٹII کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
-
عمران خان بُلٹ پروف جیکٹ لازمی پہنیں، گاڑی سے باہر نہ نکلیں، پولیس
راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے متعلق پولیس حکام نے پارٹی قیادت کو تحریری طور پر سیکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا۔
-
اداروں کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اداروں کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
-
چینی کے تنازع پر وزیر خزانہ نے اجلاس بلا لیا
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے کرشنگ شروع نہ کرنے پر اجلاس طلب کر لیا ہے۔
-
ہم پرامن لوگ ہیں مگر سختی کا جواب بھی دینا آتا ہے، ہمایوں اختر خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال حکومت سختی کرنے کی بیوقوفی کرے گی
-
کراچی: دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی کے علاقے پرانا گولیمار پاک کالونی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے دہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
-
عمران خان کی کال پر سب لوگ تیار ہیں، پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کال پر سب لوگ تیار ہیں، ہر انٹرچینج پر قافلے شامل ہوں گے۔
-
پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں جلسہ، ٹریفک پلان جاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راولپنڈی میں آج ہونے والے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔
-
اسلام آباد پولیس کی گاڑی میں آتشزدگی، اہلکاروں نے چھلانگ لگا کر جان بچائی
اسلام آباد پولیس کی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے بعد اہلکاروں نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔
-
راولپنڈی میں PTI کے جلسے کیلئے مرکزی اسٹیج لگا دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی جلسے کے لیے مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور لگا دیا۔
-
میں نے اپنے مرنے کے خوف پر قابو پالیا ہے، عمران خان
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنے مرنے کے خوف پر قابو پالیا ہے۔
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آج کے امتحانات ملتوی
-
پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے
پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، جس کے باعث موٹر وے ایم ٹو لاہور سے شیخو پورہ تک بند کر دی گئی۔
-
عمران سے ملاقات کا خواہشمند فنکار بے ہوش ہوگیا
لاہور میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش میں کئی روز زمان پارک کےچکر لگانے والا مقامی فنکار امان اللّٰہ غازی بے ہوش ہوگیا۔
-
پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل
پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل کردیا گیا، پنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج اور زیرو پوائنٹ پر کنٹینرز رکھ د یئے گئے۔
-
ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کا قتل، ایک اور ملزم گرفتار
کراچی میں گزشتہ ماہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کرکے قتل کرنے کے کیس میں ملوث ایک ملزم کو واقعہ کی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا، اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔