
سابق وزیر خزانہ اور ماہرمعیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ ملکی حالات کافی خراب ہوچکے ہیں، ہمارے ڈالر کے ذخائر صرف ایک مہینے کی درآمدات کے لیے کافی ہیں، اگر باہر سے نیا پیسہ نہیں آنا شروع ہوا تو ہم دیوالیہ ہونے کی طرف جا سکتے ہیں۔
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے نویں ریویو کے آغاز میں مفتاح اسماعیل نے لیٹر آف انٹینٹ میں جو اصلاحات پیش کیں وہ پاکستان کے مفاد میں ہیں۔
ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو پورا کرنا ہی ہوگا، یہ ہمارے اپنے مفاد میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترسیلاتِ زر میں کمی کساد بازاری کی وجہ سے نہیں، بلکہ ڈالر کے آفیشل ریٹ اور ہنڈی حوالے کے ریٹ میں 20 روپے کا فرق ہونے کی وجہ سے ہے۔
سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے نویں ریویو میں تقریباً 2 مہینے کی تاخیر ہوگئی، اس پروگرام کی اہمیت گزشتہ 22 پروگرامز میں سے سب سے زیادہ ہے، کیونکہ معاشی حالات حد سے زیادہ خراب ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
سلامتی کونسل تنازعات پر مؤثر کردار ادا کرے، بلاول
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں توسیع بالا دستی کے بجائے برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔
-
پی ڈی ایم کی توجہ صرف اپنے کیسز ختم کروانے پر ہے، پی ٹی آئی
تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب سے پی ڈی ایم حکومت میں آئی ہے، ان کی ساری توجہ نیب قانون میں ترامیم اور اپنے کیسز ختم کرانے پر ہے۔
-
عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ اور حکومت پر کوئی دباؤ نہیں، رانا ثناء اللّٰہ
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم پنجاب میں اکثریت حاصل کرلیں گے، نوازشریف ن لیگ کی انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے۔
-
عمران اپنے دور میں باجوہ کی تعریفیں کرتے تھے
تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان کی حکومت ختم ہوئی تو وہ جلسوں میں کہتے رہے کہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے۔
-
وفاق کے 300 افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیاں
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت 300 افسران کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی۔
-
کراچی: 5 سال قبل پسند کی شادی کرنیوالے شخص کی گلا کٹی لاش برآمد
پولیس کے مطابق مقتول کو پہلے گھر کی چارپائی کے پائے سے سر پر ضربیں ماری گئیں پھر تیز دھار آلے سے گلا کاٹا گیا۔
-
راولپنڈی: تھانہ روات کے پولیس اہلکار کی لڑکی سے مبینہ زیادتی
راولپنڈی کے علاقے روات میں پولیس اہلکار کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا۔
-
حکومت سے کیا مذاکرات ہو رہے ہیں میرے علم میں نہیں ہے، پرویزخٹک
پرویز خٹک نے کہا کہ ق لیگ اہم اتحادی ہے، ق لیگ والے اپنی کمٹمنٹ پر کھڑے ہیں، ہفتے کے روز عمران خان اسمبلیاں تحلیل کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
-
صدر عارف علوی کی لاہور میں عمران خان سے ملاقات
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
-
موٹروے ایم 6 مبینہ کرپشن: سابق ڈی سی نوشہرو فیروز کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کا ریڈ نوٹس جاری
موٹروے ایم 6 منصوبے میں مبینہ کرپشن کے معاملے میں سابق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نوشہرو فیروز کی گرفتاری کےلیے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کردیا۔
-
مونس الہٰی کی عمران خان سے ملاقات، آئندہ کے حوالے سے مشاورت
رہنما ق لیگ مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ ملاقات میں آگے بڑھنے کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
گورنر سندھ کی خالد مقبول کے ہمراہ آصف زرداری سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
گورنر سندھ کامران خان کی اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔
-
ن لیگ نے ریکوڈک کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کو راضی کرلیا، ذرائع
ذرائع کے مطابق بلوچستان کا حصہ بڑھانے کیلئے ترمیمی بل لایا جا ئے گا،بل پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
-
متحدہ نے وزیراعظم سے پی پی کی شکایت لگادی
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ نے پیپلزپارٹی سے متعلق شکایت لگادی ۔
-
صوبوں میں گورنر راج کا کوئی آپشن زیرِغور نہیں، وزیرقانون
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان پنجاب اور کے پی اسمبلیاں آج توڑ دیں ، پی ڈی ایم الیکشن کے لیے تیار ہے۔
-
عمران صاحب الزام ثابت کیوں نہیں کیے؟ ثبوت کیوں نہیں دیے؟ مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عمران صاحب الزام ثابت کیوں نہیں کیے؟ آپ نے ثبوت کیوں نہیں دیے؟