
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ذہن سے یہ بات نکال دی جائے کہ بانی متحدہ کی واپسی ہوگی۔
گورنر ہاؤس کراچی میں احساس،’ کوئی بھوکا نہ سوئے‘ پروگرام کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کوئی بھوکا نہ سوئے کے تین موبائل یونٹس کا افتتاح کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف بات کرنے والوں سے بات نہیں ہوسکتی اور ذہن سے نکال دیا جائے کہ بانی متحدہ کی واپسی ہوگی ۔
Table of Contents
برطانیہ، بانی متحدہ کیخلاف دہشتگردی پر اکسانے کے الزامات ثابت نہ ہوسکے
لندن بانی متحدہ پر دہشت گردی پر اکسانے کا جرم ثابت…
تقریب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا پروگرام ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے اس حوالے سے یہ ٹرکس بنائے گئے ہیں، ان میں کھانا معیاری ہوگا اور لوگ عزت کے ساتھ کھانا کھائیں گے۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کُل 7 میں سے 3 موبائل یونٹس کراچی جبکہ 4 سندھ کے دیگر شہروں کے لیے ہوں گے۔
واضح رہے کہ بانی متحدہ پر دہشت گردی پر اکسانے کا جرم ثابت نہ ہوسکا، برطانوی عدالت نے کیس کا گزشتہ روز فیصلہ سنا دیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
پیٹرول مہنگا: جماعت اسلامی کی 2 روزہ احتجاج کی کال
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر 2 روزہ احتجاج کی کال دے دی، ان کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعے کو ہر شہر میں اس ظالمانہ اقدام کے خلاف احتجاج ہو گا۔
-
پیٹرول مہنگا، شبلی فراز نے عوام کو بتا دیا کہ کیا کریں
وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پریشان عوام کو مشورہ دے ڈالا۔
-
حکومت ان لوگوں کو اٹھارہی ہے جو ان سے اتفاق نہیں کرتے، شازیہ مری
پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم کوئی طریقہ نکال کر اس حکومت سے نجات حاصل کریں
-
طاہر اشرفی کا قندیل بلوچ کیس پر بڑا بیان
وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے مذہبی امور مولانا طاہر اشرفی نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ قندیل بلوچ کیس پر نوٹس لیں، مجرمین کی رہائی سسٹم اور نظام عدل میں سقم واضح کرتی ہے۔
-
پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد لانگ مارچ میں ہر شہری کا شامل ہونا لازم ہو گیا، شیری رحمٰن
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مسترد کرتے ہیں
-
صحافی محسن بیگ گرفتار، فائرنگ سے FIA اہلکار زخمی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافی محسن بیگ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کر لیا، اس موقع پر ہونے والی فائرنگ سے ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
-
پیپلز پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاتے جاتے عمران خان نے عوام پر مہنگائی کی بمباری تیز کردی ہے
-
سانحۂ مری، کمشنر راولپنڈی کی رپورٹ غیرتسلی بخش قرار
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحۂ مری کیس میں کمشنر راولپنڈی کی جمع کرائی رپورٹ غیرتسلی بخش قرار دیدی، ریمارکس دیئے کہ اگلی سماعت پرجامع رپورٹ تسلی بخش نہ ہوئی تو چیف سیکرٹری پنجاب کو بلائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کریں گے۔
-
ڈاکٹر نوشین کی پُراسرار موت کی عدالتی تحقیقات کا آغاز
چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں فورتھ ایئر کی طالبہ ڈاکٹر نوشین کی پراسرار موت کی عدالتی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
-
شہباز شریف کے شریک ملزم علی احمد خان کی ضمانت منظور
لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے شریک ملزم علی احمد خان کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔
-
مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کیخلاف اپیل مسترد
سپریم کورٹ آف پاکستان نے مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
-
مدرسے میں زیادتی، طالبعلم نے ملزم عزیز الرحمٰن کیخلاف بیان ریکارڈ کرادیا
لاہور میں مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کے مقدمے میں متاثرہ طالبعلم صابر شاہ نےعدالت میں ملزم عزیز الرحمٰن کے خلاف بیان ریکارڈ کروا دیا، بتایا کہ 3برس تک جنسی استحصا ل کانشانہ بنایا گیا، ملزم نے امتحانات پر پابندی ختم کرنے اور پاس کروانے کا لالچ دیا تھا۔
-
پیٹرول مہنگا ہونے پر عوامی ری ایکشن آئے گا، صداقت علی عباسی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کا کہنا ہے کہ جب بھی پیٹرول مہنگا ہوگا عوامی ری ایکشن آئے گا، امریکا اور دیگر ملکوں میں بھی پیٹرول اور توانائی کی قیمتیں بڑھی ہیں۔
-
مریم نواز نے گرفتار صابر محمود ہاشمی کیلئے وکیل مقرر کر دیا
مسلم لیگ ن کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ لیگی کارکن صابر محمود ہاشمی کی گرفتاری کے خلاف ایڈووکیٹ فرہاد شاہ کیس لڑیں گے۔
-
حکومت نے قیمتوں میں اضافے کا ایک اور پیٹرول بم گرا دیا: حافظ حمد اللّٰہ
حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عوام پہلے ہی سسک سسک کر زندگی گزار رہے ہیں، حکومت نے ان پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا ایک اور بم گرا دیا۔
-
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر خودکش حملہ ہے: اویس قادر شاہ
سندھ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر خودکش حملے کے مترادف ہے۔