Categories
Breaking news

بالی وڈ فلم ’ٹائیگر3‘ کا شیڈول سامنے آگیا

Advertisement
Advertisement

بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر3‘ کا شیڈول سامنے آگیا۔ فلم کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز مارچ میں کیا جائے گا۔ یہ فلم بھارت کے علاوہ یورپی ممالک میں بھی شوٹ کی جائے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کے کچھ سینز مارچ میں ممبئی کے اسٹوڈیو میں شوٹ کئے جائیں گے۔ یہ شوٹنگ ایک ماہ تک جاری رہے گی۔اپریل میں فلم کی شوٹنگ روک دی جائے گی کیونکہ سلمان خان اپنی فلم ’رادھے‘ کی پروموشن کریں گے جو اسی سال عید پر ریلیز ہوگی۔ جبکہ کترینہ کیف بھی اپنی دوسری فلم کی شوٹنگ شروع کرائینگی۔جون میں فلم ’ٹائیگر3‘ کی ٹیم 40 سے 45 دنوں کے لئے یورپ جائے گی جہاں اس فلم کا مرکزی اور زیادہ تر حصہ شوٹ کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ ستمبر میں مکمل کرلی جائے گی۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم کا بجٹ350 کروڑ رکھا گیا ہے۔ابتدائی طور پر فلم کو اسی سال دسمبر میں ریلیز کرنے کی اطلاعات تھیں لیکن اس سال بالی وڈ کی کئی بڑی فلموں کے ریلیز ہونے کی وجہ سے اب ’ٹائیگر3‘ کو اگلے سال عید پر ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ نے2012 میں فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ میں ساتھ کام کیا تھا۔ جس کے 5سال بعد اس فلم کا دوسرا حصہ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بھی انہیں دونوں اداکاروں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *