Categories
Breaking news

بالی ووڈ میں کیرئیر کی شروعات میں راجیو کپور کا برین واش کیا گیا تھا؟

Advertisement
Advertisement

گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اس دُنیا سے کوچ کرجانے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار و ہدایتکار راجیو کپور نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ کیرئیر کی شروعات میں اُن کا برین واش کیا گیا تھا۔بھارتی ویب سائٹ پر راجیو کپور کا ایک پُرانا انٹرویو شائع کیا گیا ہے جس میں اُنہوں نے اُن مسائل کے بارے میں بتایا تھا جو اُنہیں بالی ووڈ میں اپنا کیرئیر شروع کرتے ہوئے پیش آئے تھے۔راجیو کپور نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’جب اُنہوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تو لوگ اُنہیں اُن کے چچا شمی کپور کے بھتیجے کے نام سے پکارتے تھے، اُس کے بعد لوگ اُنہیں رشی کپور کے چھوٹے بھائی کے نام سے جاننے لگے اور پھر کئی عرصے کے بعد لوگوں نے اُنہیں اُن کے اپنے نام راجیو کپور کے نام سے پہچاننا شروع کیا۔‘
بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ’میری شکل میرے چچا شمی کپور سے کافی ملتی تھی اس لیے جب میں نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو فلم کے ہدایتکار، پروڈیوسر سمیت دیگر ٹیم ممبران مجھے مجبور کرتے تھے کہ میں اپنے چچا کی طرح اداکاری کروں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’ہر کوئی چاہتا تھا کہ میں اپنے چچا کا روپ دھار لوں کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ اس سے ہی میں کامیاب ہوسکتا ہوں۔‘راجیو کپور نے کہا کہ ’میں اس وقت نوجوان تھا تو مجھے لوگ جیسا کہتے تھے میں ویسا ہی کرتا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ مجھے مختلف تجربات ہوئے اور پھر میں نے خود محسوس کیا کہ مجھے اپنی الگ پہچان بنانے کی ضرورت ہے۔‘بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ ’یہ احساس ہونے کے بعد میں نے ناصرف اداکاری کی دُنیا بلکہ ہدایتکاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اپنی الگ پہچان بنائی۔‘
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیو کپور کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔راجیو کپور کی موت کی خبر اُن کی بھابھی اور رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *