Categories
Breaking news

’بالی ووڈ میں اداکاروں کا خیال زیادہ رکھا جاتا ہے: اداکارہ میرا

Advertisement
Advertisement

اداکارہ میرا نے بالی ووڈ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ہماری انڈسٹری کی نسبت بالی ووڈ میں اداکاروں کا خیال زیادہ رکھا جاتا ہے۔میرا نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی اور بہت سی نئی باتیں بھی کیں۔انہوں نے ماہرہ خان کی تعریف کرنے سے یہ کہتے ہوئے گریز کیا کہ ماہرہ نے کوئی ایسا اچھا کام نہیں کیا جو وہ ان کی دل سے تعریف کرنے پر مجبور ہوں۔اداکارہ میرا نے شکوہ کیا ہے کہ ان کی فلم ’باجی‘ ریلیز ہونے کے بعد ریما کو چاہیے تھا کہ وہ تحائف بھیجتیں۔میرا کے مطابق مہوش حیات بہترین اداکارہ ہیں اور وہ کافی اچھا کام کر رہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ ریما خان ان سے سینئر ہیں اور ان کی فلم باجی ریلیز ہونے کے بعد ریما کو چاہیے تھا کہ وہ تحائف بھجواتیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *