میڈرڈ(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو فلم ”پٹھان“کی شوٹنگ کے لیے گزشتہ ماہ سپین آنا تھا لیکن وہ بیٹے آریان خان کی ممبئی کروز شپ کیس میں گرفتاری کی وجہ سے نہیں آسکے تھے اورانہیں فلم ”پٹھان“ کی شوٹنگ کوبھی روکنا پڑاتھا،شاہ رخ خان اب کام پر واپسی کے لیے تیار ہیں اور وہ فلم ”پٹھان“کی شوٹنگ کے لیے سپین بھی آئیں گے،
فلم کی دوبارہ شوٹنگ کیلئے شاہ رخ خان نے اپنی فٹنس پر کام کرنا شروع کر دیا ہے،فلم کی شوٹنگ جنوری میں مکمل ہوگی،اس فلم کی شوٹنگ سپین کے شہر سابیحا،مایوریکا،قادس،خیرس دے لا فورنتیرا،بالدی موسا اور دیگر علاقوں میں ہوگی،ان لوکیشنز پر فلم کے دورومانٹک گانوں کی شوٹنگ ہوگی،جس میں شاہ رخ کے ساتھ دیپیکا پانڈوکون ہیروئن ہونگی