Categories
Breaking news

بار سلونا کے ساحلوں پر زندگی کی رونقیں لوٹ آئیں، انتظامات ہونے لگے

Advertisement
Advertisement

بار سلونا (محمد نبی) خوش گوار موسم آنے اور ایسٹر کے ساتھ ہی بارسلونا کے ساحلوں پر ‘باتھنگ سیزن’ کا آغاز سرکاری طور پر ہو گیا ہے۔ انتظامات کے حوالے سے جو لائحہ عمل پچھلے سال ترتیب پایا تھا، اس سال بھی اس کا اجرا کر دیا گیا، جس کا مقصد سماجی فاصلوں کا خیال اور کورونا کا پھیلاؤ روکنا ہے۔
اس مقصد کے لئے بارسلونا سٹی کونسل نے ‘ٹریفک لائٹ سسٹم’ کو دوبارہ متحرک کر دیا۔ لائف گارڈ اور ریسکیو سمیت پبلک ٹائلٹس، شاورز سسٹم وغیرہ کے انتظامات ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ساحلوں پر گنجائش محدود ہے۔ اس پہ مستزاد یہ کہ سمندر کنارے سے ریت تیزی سے معدوم ہوتی جا رہی ہے۔ گلوریا طوفان کے بعد مسلسل ساحل ریت سے خالی ہو رہے ہیں۔ تاہم کونسلر فار کلائمیٹ ایمرجنسی اینڈ بارسلونا نے مطالبہ کیا ہے کہ قدرتی طور جن مقامات پر ریت ناپید ہوگئی ہے، ان کو دوبارہ ریت سے بھر دیا جائے۔
سٹی کونسل نے اپنے ایک بیاں میں کہا ہے کہ تیرنے/نہانے کا ‘میڈئم سیزن’ 5 اپریل تک جاری رہے گا۔ جب کہ اپریل اور مئی کے دوران صرف ویک اینڈ پر ہوگا۔ یہ سلسلہ 29 مئی سے 12 ستمبر تک جاری رہے گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *