
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ آج صبح بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی۔
ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ بارود سے بھری یہ گاڑی آئی جے پرنسپل روڈ راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ بارود بھری گاڑی اسلام آباد میں ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنانےکےلیے روانہ کی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایگل اسکواڈ نے دوران گشت مشکوک سمجھتےہوئے گاڑی کو روکا، اسی دوران گاڑی میں دھماکا ہوگیا، جس میں1 پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کی فرض شناسی سے اسلام آباد بڑے حادثے سے محفوظ رہا، فرض شناسی پر دارالحکومت کی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
قومی خبریں سے مزید
-
پرویز الہٰی اب گھر بیٹھ کر مونس الہٰی کو کہیں وہ انہیں سی ایم کہے، عظمیٰ بخاری
رہنما ن لیگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اب ن لیگ بنائے گی اور حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ ہوں گے، پرویز الہٰی اب آئینی اور قانونی طور پر وزیر اعلیٰ نہیں رہے۔
-
امپورٹڈ حکومت پنجاب پر یلغار کیے ہوئے ہے، گورنر پنجاب کے اقدامات کیخلاف قرارداد منظور
قرارداد میں کہا گیا کہ صدر مملکت سے اس شرمناک اقدام کا نوٹس لینے کی گزارش ہے، صدر مملکت فوری طور پر گورنر کو منصب سے معزول کرنے کا اہتمام کریں۔
-
دشمن جو مرضی کرلے حکومت قائم رہے گی, پرویز الہٰی
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ دشمن جو مرضی کرلے حکومت قائم رہے گی۔
-
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں گریجویشن تقریب، صدر مملکت مہمان خصوصی
صدر مملکت نے فارغ التحصیل طلباء کو مبارکب اد دی اور اسناد سے نوازا، سول سروسز کے منتخب شرکاء کے علاوہ مسلح افواج کے افسران نے بھی شرکت کی۔
-
کل رات گورنر نے آئین ہی تبدیل کر دیا، حماد اظہر
حماد اظہر نے کہا کہ چیف سیکرٹری سے جو کچھ کروایا گیا اس پر بہت سے سوالات پیدا ہوتے ہیں۔
-
وزیراعظم نے شہریار علی خان کو معاون خصوصی برائے نجکاری بنادیا
وزیراعظم شہباز شریف نے شہریار علی خان کو معاون خصوصی کا عہدہ تفویض کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
-
سینیٹ میں اپوزیشن کا احتجاج، چیئرمین سینیٹ کا گھیراؤ
صدر عارف علوی نے سینیٹ اجلاس کی سمری پر دستخط نہیں کیے۔
-
پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری، ایوان میں 264 اراکین اسمبلی موجود
اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی، اور گورنر پنجاب کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کی مذمت کی گئی۔
-
لاہورکی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے بھی سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت منظور کر لی
لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی 7 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
-
دہشت گردی کا عفریت اسلام آباد تک آپہنچا ہے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا عفریت اسلام آباد تک آپہنچا ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔
-
سندھ میں ڈاکوؤں کیخلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ
ایس ایس پی گھوٹکی تنویر تنیو نے بتایا ہے کہ سندھ میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
-
کامران ٹیسوری کی لوڈشیڈنگ کے ستائے صارفین کیلئے کھلی کچہری لگانے کی ہدایت
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سےلوڈشیڈنگ کے مسائل کا شکار صارفین کے لے کھلی کچہری لگانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
-
مراد علی شاہ کا پرویز الہٰی کو مشورہ
-
عمران خان کا اقتدار ایوان میں اکثریت کھونے سے ختم ہوا، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ ان کا اقتدار ایوان میں اکثریت کھونے سے ختم ہوا۔
-
اسلام آباد میں دھماکا امن سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، عشرت العباد
سندھ کے سابق گورنر عشرت العباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھماکا امن سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے۔
-
پاکستان میں سردی، لاہور میں گرما گرمی ہے: قمر زمان کائرہ
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سردی مگر لاہور میں گرما گرمی ہے۔