Categories
Breaking news

بارش نے پیپلز پارٹی کی نااہلی اور نالائقی کو ظاہر کر دیا: سردار عبدالرحیم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما سردار عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ بارش نے پیپلز پارٹی کی نااہلی اور نالائقی کو ظاہر کر دیا۔

ایک بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے تمام شہر اور دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران پکنک منانے اور تفریحی مقامات پر گھومنے پھرنے میں مصروف ہیں۔

سندھ: کراچی سمیت بیشتر شہروں میں موسلادھار بارش

بارش برسانے والا مون سون سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوگیا، سندھ کے بیشتر شہروں میں رات گئے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ بارش برسانے والا مون سون سسٹم سندھ پر اثر انداز ہو گیا ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں رات گئے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

حیدر آباد، سانگھڑ، تھر پارکر، میرپور خاص، ہالہ، نیو سعید آباد، ٹنڈو آدم، شہداد پور سمیت سندھ کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، جہاں کئی نشیبی علاقے زیرِ آب زیر آ گئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *