Categories
Breaking news

بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کا امکان، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کا امکان، محکمہ موسمیات نے بتا دیا محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں پیرسےبارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ اورمانسہرہ میں بارش متوقع ہے۔

ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ اورباجوڑ میں بارش کا امکان ہے۔ گلیات، ناران، کاغان چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ کے پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

بالائی اضلاع میں تیز بارش اور برفباری کے باعث روڈ بندش اور لینڈسلاڈینگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔بارشوں اور برفباری کا سلسلہ پیر سے جمعرات تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *