Categories
Breaking news

بارشوں کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لیتا، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ایک بار پھر بارش

Advertisement
Advertisement

آج شام گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق مشرقی سندھ اور بھارتی راجستھان پر موجود ہوا کے کم دباؤ آپس میں مل گئے ہیں، سسٹمز کے ملنے کے باعث ان کی شدت تاحال برقرار ہے جب کہ خلیج بنگال میں ہوا کا ایک اور کم دباؤ بھی بن رہا ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج شام کراچی میں گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے جب کہ رات 12 بجے کے بعد کراچی میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے کچھ علاقوں میں 70ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کرچی میں 26 اگست تک بارش کا امکان رہے گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *