Categories
Breaking news

بارسلونا کے محلہ سانت آدریا دے بیسوس میں فائرنگ،ایک زخمی

بارسلونا(ڈ ق ف )بارسلونا کے محلہ لامینا کے ساتھ سانت آدریا دے بیسوس میں فائرنگ ،ایک شخص کےزخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ لا مینا پڑوس میں آتشیں اسلحے کے ساتھ دو گروپوں میں جھگڑا ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سانت آدریا دے بیسوس کے علاقے میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔موسس دے اسکوادراکے اہلکاروں کے کئی دستے رہائشی علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔ جو بارسلونا اور اے ایم بی کی میونسپلٹی سے متصل ہیں۔
کاتالان پولیس تحقیقات کررہی ہے کہ کیا ہوا۔اہلکاروں کو یہ اشارہ ملتا کہ گولیاں چلائی گئی ہیں۔ تاہم پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والی ایک عورت بھی ہو سکتی ہے۔ بندوق کی گولیوں سے زخمی ہونے والے کی حالت صحت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
لا مینابارسلونا میٹرو پولیٹن ایریا کے متنازعہ علاقوں میں سے ایک ہے۔ یہ محلہ اکثر لرائی جھگڑوں کا منظر پیش کرتا رہا ہے: تین ماہ قبل سانت مارتی اور سانت آدریوکے درمیان سرحد پرنشہ کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا تھا۔ ۔ جون 2020 میں ایک اور فائرنگ کا واقعہ ہوا تھا،جوزیادہ سنجیدہ تھا۔ دو خاندان اس لڑائی میں شامل تھے،اور دونوں جانب کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *