Categories
Breaking news

بارسلونا- کرفیو کے اختتام پر جشن اور پارٹیاں، 6,500 افراد کو منتشرکیا گیا

بارسلونا (محمد نبی) بارسلونا کے مقامی پولیس نے ہفتے کی رات 6,500 افراد پر مشتمل ہجوم کو منتشر کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ لوگ کرفیو کے اختتام پر جشن منا رہے تھے۔ حکام نے کاتالان دارالحکومت بارسلونامیں 31 مقامات سے لوگوں کو منتشر کیا۔ کچھ مقامات پر جیسے سانت میکوئل، بوگاتیل کے ساحل اور گراسیا کے آس پاس بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔ اطلاعات کے مطابق ہجوم نے ماسک نہیں پہنے تھے اور نہ ہی سماجی فاصلوں کا خیال رکھا تھا۔

آدھی رات کے وقت بارسلونا کی گلیوں میں فائر ورک اور گہما گہمی کا سماں تھا۔ گروپ کی صورت میں لوگ جہاں اکثریت نوجوانوں کی تھی گلیوں میں نکل آئے تھے۔ خوشی کا جشن منایا جا رہا تھا اور پبلک مقامات پر ناؤ نوش بھی جاری تھا۔ کچھ بلدیات میں جیسے لیلیدا میں سیکنڑوں کی تعداد میں لوگ جمع ہو کر پارٹی منا رہے تھے۔
مقامی کونسل سکیورٹی کے سربراہ البرت باتلے نے اتوار کی صبح کہا کہ قانون نافذ کرنے کا مقصد کورونا کی روک تھام ہے نہ کہ جرمانے عائد کرنا۔ ہفتے کی رات کاتالان پولیس اور مقامی پولیس دونوں تیار تھیں اور بھاری نفری تعین کی ہوئی تھی۔ اس سے پہلے سالِ نو، سانت جوردی ڈے، وغیرہ پر بھی اسی طرح پولیس فعال تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *