Categories
Breaking news

بارسلونا میں Ride-Hailing Apps کا استعمال باہر سے آنے والے سیاحوں کے لئے مشکل کیوں ہے؟

بارسلونا (محمد نبی) پہلی دفعہ بارسلونا کی سیر کرنے والوں کے لئے سواری ایپس جسے “رائڈ ہیلنگ ایپس” کہا جاتا ہے، آسانی کے بجائے پریشانی کا باعث بن جاتی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ اوبر اور کیبی فائی نے ان ایپس کو بہتر طور پر آزمایا نہیں ہے۔ ان کو اچھی طرح برتا گیا ہے۔ بعد ازاں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ سروس طویل معطل ہونے کے بعد مارچ میں بحال ہوئی تھی۔

بیلجیئم میں University of Liège قانون کے پروفیسر پیٹر وان کلینینبریگل (Pieter Van Cleynenbreugel) نے اس کی کئی وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ ان ایپس کے حوالے سے یہ ہے کہ یورپی یونین کی سطح پر ایک وسیع قواعد و ضوابط کا فقدان بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ اب ہر ممبر ملک اپنے تئیں قواعد و ضوابط طے کرتا ہے جو باہر سے آنے والے نئے مسافروں کے لئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔

اوبر نے کسی حد درمیانی رستہ اپنایا ہوا ہے جہاں کچھ ضوابط اور طریقہء کار یورپی یونین اور کچھ ملکی سطح پر وضع کئے گئے ہیں۔ تاہم یہ ملکی سطح کے ضوابط ہر ملک کے مختلف ہوتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ایک ملک کے اندر ایک خطے میں ان ایپس کے حوالے سے ہدایات اور ضابطے الگ ہوتے ہیں جب کہ دوسرے میں یکسر مختلف۔ یہی وجہ ہے کہ کسی نئے سیاح کو، نئے مقام میں یہ ایپ کئی الجھنوں میں ڈال دیتی ہیں۔ اور ان سے مانوس ہونے میں وقت لگتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *