Categories
Breaking news

بارسلونا لاک ڈاؤن: ساحل سمندر کے بجائے شہری پہاڑوں کا رخ کرنے لگے

بارسلونا (محمد نبی) کاتالونیا میں علاقائی سطح کے لاک ڈاؤں کا یہ پہلا ویک اینڈ تھا۔ آسمان شفاف اور موسم سہانا تھا۔ سمندر کے ساحلوں پر لطف اندوز ہونے کے راستوں پر ناکے تھے۔ ایسے میں بارسلونا شہریوں نے کوہِ پیمائی کے لئے کمر کس لی اور بڑٰی تعداد میں شہری پہاڑوں کی طرف چل پڑے۔ پہاڑوں پر فطری مناظر، قدرتی پارک اور تازہ ہوا ان کی منتظر تھے۔
اتوار کی صبح بارسلونا کے رہائشی کولسیرولا پارک کی پہاڑیوں میں ‘کارریترا دی لیس ایگیس’ پہنچے۔ وہیں پر بڑی تعداد میں سائکل سوار اور جوگرز بھی موجود تھے۔ صبح ہی کو قریبی کار پارک بھرنے شروع ہوگئے تھے۔ لوگوں کی تعداد خاطرخواہ تھی مگر ہجوم اور سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی کی شکایات موصول نہیں ہوئی۔
گزشتہ ماہ کورونا پابندیوں میں بڑی حد تک نرمی لائی گئی تھی مگر 9 اپریل کو کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد اور انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں مریضوں کے آئے روز اضافے کو دیکھتے ہوئے کاتالان میں صوبائی سطح پر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *