Categories
Breaking news

بارسلونا شریک بجٹ: کرکٹ گراؤنڈ کے لئے 2000 سے زیادہ ووٹنگ،اقلیتی کھیل،اکثریتی شہریوں کی بھی پہلی ترجیحات میں شامل

Advertisement

بارسلونا (محمد نبی) بارسلونا کے پارٹیسیپیٹری بجٹ میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل اور شہریوں کی اولین ترجیحات میں کرکٹ گراؤنڈ شامل رہا۔ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں کرکٹ گراؤنڈ منصوبے کے لئے 2441 افراد نے ووٹنگ کی۔ جب کہ دوسرے منصوبے 1 ہزار کے عدد کو بھی نہ چھو سکے۔ یہ حیرت کی بات ہے کہ ایک اقلیتی کھیل کو بارسلونا کے باشندوں نے اتنی پزیرائی کیوں بخشی اور اپنی اولین ترجیحات میں کیسے شامل کیا۔ مگر اس کی کچھ بنیادی وجوہات ہیں۔
کرکٹ بارسلونا کا کھیل نہیں ہے۔ یہ کھیل بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان کا مقبول و معروف کھیل ہے۔ بارسلونا میں ان ممالک سے آئے ہوئے تارکین وطن کی بڑی تعداد آباد ہے۔ ان لوگوں کی اولین ترجیحات میں یہ منصوبہ شامل ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ انتظامیہ پہلی فرصت میں گراؤنڈ پر کام کرے۔ اس کے علاوہ بارسلونا میں غیر ملکی تارکین وطن میں پاکستانی تعداد و استعداد میں پیش پیش ہیں اور بارسلونا شہر میں ایک توانا وجود رکھتے ہیں۔ سو پاکستانی بارسلونا میں کھیل کو زندہ کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے متفقہ طور پر کرکٹ گراؤنڈ کے لئے ووٹنگ کی۔
کرکٹ گراؤنڈ کا منصوبہ حال ہی میں تیار ہونے والی خواتین کی 11 ٹیموں نے پیش کیا تھا۔ منصوبے میں سیانتس-مونتجیئک میں واقع ‘جولیا کمپنی سپورٹس فیلڈ’ کی مرمت شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *