Categories
Breaking news

بارسلونا سمیت بیرون ملک 5 پاکستانی سفارتخانوں میں وزیرخارجہ پورٹل کا آغاز

اسلام آباد(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ بیرون ملک 5 پاکستانی سفارتخانوں میں وزیرخارجہ پورٹل کا آغاز کردیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں ایف ایم پی 5 ممالک میں رہنےوالے اوور سیز پاکستانیوں کو دستیاب ہوگا۔زاہد حفیظ نے کہا کہ بارسلونا، دبئی، جدہ، لندن اور نیویارک میں ایف ایم پی کا آغاز کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے مسائل وشکایات درج کروا سکتے ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پورٹل کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *