Categories
Breaking news

بارسلونا ساحل سمندر پر نابالغ بچے کی برہنہ ویڈیو بنانے والا گرفتار

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بارسلونا کے معروف سیاحتی محلہ بارسیلونیتا کے ساحل سمندر پر ایک شخص کو اس وقت گواردیا اربانہ نے پکڑ لیا جب وہ ایک برہنہ کمسن بچے کی موبائل فون پر ویڈیو بنا رہا تھا۔ ویڈیو بنانے والے نے فورا ویڈیو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن ختم نہیں کرسکا اور پولیس نے رنگ ہاتھوں پکڑا لیا۔
یہ واقعہ منگل 20 جولائی کو پیش آیا، پولیس اہلکاروں نے موبائل فون ضبط کرلیا اور مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *