Categories
Breaking news

بارسلونا ‘جمہوریہ’ کو 9 دہائیاں بیت گئیں، فنکارانہ تقریبات اور کمیونٹی پروگرامات کا انعقاد ہوگا

بارسلونا۔ 14 اپریل کو بارسلونا سیکنڈ ریبپلک کی 90 برسی منائی جائے گی۔ اس کے لئے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بارسلونا میں فنکارانہ پرفارمنس کے علاوہ کمیونٹی پروگرامات بھی پیش کئے جائیں گے۔ اس موقع پر میوزک، رقص اور کوریو گرافی کے مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔ بارسلونا سیکنڈ ریپبلک ‘پریمیرا ریپبلیکا‘ کے طور پر جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ بارسلونا کو ‘جمہوریہ’ کی حیثیت حاصل کئے 9 دہائیاں بیت گئیں ہیں۔ یہ برسی ہر سال 13 اپریل سے لے کر 18 اپریل تک منائی جاتی ہے جہاں مختلف تقریبات اورسرگرمیوں کا انعقاد ہوتا ہے۔
اس سال کورونا وبا نے منتظمین کو کچھ اقدامات اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے۔ ان میں چھوٹے پیمانے پر تقریبات اور پیشگی ٹکٹ بک کرنا شامل ہے۔ ٹیکٹس کی بکنگ ‘پریمیرا ریپبلیکا’ کی ویب سائٹ پر ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *