Categories
Breaking news

بارسلونا آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے خاندان کا تعلق منڈی بہاءالدین کے نواحی گاؤں چورنڈ سے ہے

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)منڈی بہاءالدین کےنواحی گاوں چورنڈ کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 4 افراد بارسلونا کے علاقہ پلاسا تتوان میں گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والے خاندان کے سربراہ کا نام نصر اقبال بتایا جارہا ہے۔ آگ سڑک پر واقع بینک کے ایک پرانے دفتر میں لگی جو خالی تھا اوریہ فیملی وہاں تقریباً 2 سال سے مقیم تھی،

جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے تھے اور انکے والدین شامل ہیں، ایک بچہ ایک سال کا اور دوسرا بچہ 3 سال کاتھا، جب کہ ایک فیملی کا سربراہ پاکستانی اوراسکی رومانین بیوی بھی جاں بحق ہوگئے ہیں، علاقہ کے میئر آداکولاؤ نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہاکہ یہ فیملی بدستور سوشل سیکورٹی کے ادارے سے وابستہ تھی اور ہم انکی خراب معاشی حالت سے باخبر تھے،رواں سال میں بارسلونا میں یہ آتشزدگی کا پانچواں واقعہ ہے،جس کا اختتام ہلاکتوں پر ہوا ہے،

جاں بحق ہونے والے نصر اقبال کے بھائی شاہد ساکن چورنڈ کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی غریب لوگ ہیں اور 13 سال قبل اسکا بھائی نصر اقبال روزگار کیلئے گیا یہ سانحہ انکے خاندان کیلئے انتہائی دکھ کا باعث ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.