Categories
Breaking news

بارسلونا آئندہ “ڈیزائن کرسمس” کیسا ہوگا؟کونسی تین جگہیں اہم ہونگی

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا بحران نے تمام مذاہب کے تہواروں کی رونقیں ماند کردی تھیں ۔2020 کا کرسمس گو سڑکیں روشن رہیں لیکن ان کی چمک دمک کو انسانوں کے ساتھ ہونی تھی وہ نہ ہو سکی۔بارسلونا سٹی کونسل 2021 کے کرسمس ڈیزائن کو ابھی سے اہمیت دینا شروع ہو گئی ہے۔ اس سال بارسلونا میں نئی روشنیاں ہونگی نئی قسم کی لائٹنگ ڈیزائن ہونگے۔ بارسلونا کے تخلیق کار ان روشنیوں کو بارسلونا کی شناخت بنانے کی بھر پور تیاری کررہے ہیں۔


سٹی کونسل بارسلونا نے ایک سال قبل عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ بارسلونا میں چیلنج کرسمس لائٹنگ کے ذریعے اپنا ماڈل اور پہچان بنائے گی جو اس 2021 کو پورا ہونے جارہا ہے۔نئی روشنیاں اور ڈائزائن بارسلونا کے تین اہم مقامات پر اپنے رنگ بھکیریں گی ۔ جن میں پلاسا کاتالونیا ، گران ویا اور کائیے دی آراگون شامل ہیں ۔


اس کے علاوہ روندا دی سانت پیری پہلی بار روشن ہوگا جب کہ ویا لاتانا،اروکینااونا، پیرالل اور مارکیٹیں اپنی لائٹنگ پہلے کی طرح روشن رکھیں گی جس کا انہوں نے گزشتہ سال پریمیئر کیا تھا۔ لائٹس میں سرمایہ کاری لگاتار دوسرے سال ایک بار پھر بڑھ جائے گی ، جو 1،622،000 یورو سے بڑھ کر 2،057،866 یورو – 24٪ مزید تک پہنچ جائے گی۔


کونسل نے اس منگل 4 مئی کو انتونی اروولا اسٹوڈیو کی تیار کردہ ورچوئل تصاویر کچھ ڈیزائن پیش کئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *