بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بارسلونا میں موسم بہاراور ایسٹر ویک اینڈپرخوشگوار درجہ حرارت کے ساتھ دھوپ بھرا آسمان لوگوں کو باہر نکلنے پر مجبور کرتا رہا۔ کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جو 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے کی توقع کی جاتی ہے ، جس سے بارسلونا کے عوام کو ایسٹر کی چھٹیوں کو کھلی ہوا میں لطف اندوز ہونے کا بھر پور موقع ملے گا۔ تاہم دن کے اوقات میں مختلف مقامات پر آسمان پر بادل بھی اپنا رنگ دکھائیں گے اور ساتھ دوپہر میں ہلکی ہوا کےچلنےکا امکان بھی موجود ہے۔
اتوار کے روز صبح تک ابر آلود بادل رہیں گے ، لیکن درجہ حرارت میں پچھلے دن کے مقابلہ میں قدرے کمی واقع ہوگی ،
