Categories
Breaking news

بارسلونا۔20 ماہ بعد روایتی انسانی ٹاورز کا دوبارہ انعقاد

بارسلونا (محمد نبی) بارسلونا میں انسانی ٹاورز، “کاسٹلر” واپس لوٹ آئے ہیں۔ جنوبی کاتالونیا کے انسانی ٹاوروں کے مرکز وولس میں وبائی بیماری کوویڈ 19 کے آغاز کے بعد کا پہلا شو پہلی مرتبہ دیکھا گیا۔ پابندی کی وجہ سے صرف 50 ممبروں کے ساتھ والس میں، انسانی ٹاوروں کی دو قدیم ٹیمیں La Colla Vella اور Joves dels Xiquets de Valls نے ‘کٹیلز’ انجام دیئے۔ سخت کورونا پروٹوکول کے ساتھ دونوں ٹیموں نے پانچ افراد پر مشتمل دو ستون بنائے تھے۔ پہلی ریہرسل کے بعد سے ہر حصہ لینے والے کا پانچ اینٹی جین ٹیسٹس کروائیے گئے تھے۔ آخر ٹیسٹ پرفامنس کے دن ہوا۔

خیال رہے کہ حالیہ شو اپنی نوعیت کا بے مثال شو تھا۔ دونوں ٹیموں کے کئی ممبران عام عوام کی طرح بیٹھے تھے۔ ان کو بھی سکیورٹی اور صحت کے اقدامات سے گزرنا پڑا۔ جب کاتالونیا کا قومی ترانہ ‘Els Segadors’ گایا گیا تو انسانی ٹاورز بننے شروع ہو گئے۔ Plaça del Blat سکوئیر میں یہ پرفامنس کسی مشکل کے بغیر انجام پائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *