Categories
Breaking news

بارسلونا۔ میئرادا کولاؤ کی حکومت سے شہری غیر مطمئن، اب تک کے سب سے کم گریڈ دیئے، میونیسپل سروسز سروے

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(محمد نبی) ادا کولاؤ کی حکومت کو انتظامی امور میں بدترین گریڈ ملے ہیں۔ شہریوں نے بارسلونا سیٹی کونسل کو 5.7 نمبرز دیئے۔ جب سے لیڈرآف دی کمیون نے یہ عہدہ سنبھالا ہے، یہ سب سے کم نمبرز تھے جو ان کے حصے میں آئے۔ 29 مارچ کو پیش کی جانے والی میونیسپل سروسز سروے کے مطابق 2020 میں کئے گئے کام پر شہریوں نے 5.7 گریڈ دیئے۔ حالانکہ اب تک کولاؤ کبھی 6 درجے

سے کم پر نہیں گئیں۔ سب سے برا رزلٹ 2019 کا تھا جہاں 2۔ 6 نمبرز ملے تھے۔
میونسپل سرروسز سروے کا آغاز1985 میں ہوا تھا۔ خیال رہے کہ کولاؤ پہلی مئیر نہیں ہیں جن کو بدترین درجہ ملا۔ 2005 میں سٹی کونسل جس کے سربراہ جون کلاس تھے، نے 3۔5 نمبرز حاصل کئے تھے۔ جب کہ 2006 اور 2007 میں مئیرز کو 6۔5 درجے ملے تھے۔ کولاؤ نے 2018 میں 5۔6 درجے حاصل کر کے 1996 سے لے کر اب تک کے سب سے زیادہ گریڈ حاصل کئے تھے۔
59.2% شہریوں کا خیال ہے کہ بارسلونا گزشتہ سال سے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ اس سے پہلے یہ شرح کبھی 50 فیصد تک نہیں پہنچی۔ سروے میں انکشاف ہوا کہ اگر 30 فیصد بارسلونا کے باشندوں کو مواقع اور ذرائع میسر آئے تو وہ شہرچھوڑ دیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال کے دوراں بارسلونا کی آبادی میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *