Categories
Breaking news

بارسلونا۔ شراکتی بجٹ کے 204 منصوبوں پر10 سے 20 جون تک ووٹنگ ہوگی

بارسلونا (محمد نبی) بارسلونا کے شہری شراکتی یا “پارٹیسپیٹری” بجٹ پر 10 جون سے لے کر 20 جون تک ووٹنگ کا عمل ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہے جب شہری فیصلہ سازی اور بجٹ کے استعمال میں براہ راست شریک ہوں گے۔ اس ووٹنگ کے ذریعے 204 پراجیکٹس میں سے ان چیدہ پراجیکٹس کا انتخاب ہوگا جن کی سیلیکشن ہوچکی ہے مگر ترجیحات شہریوں کے ووٹ سے طے ہونی ہے۔ بجٹ کی کل مالیت 30 ملین ہے۔ 204 میں سے 50 پراجیکٹس تعیلمی سہولیات کے متعلق ہیں۔ دوسرے نمبر پر 37 پراجیکٹس گلیوں کی مرمت اور از سر نو تعمیر سے متعلق ہیں۔ 24 منصوبے باغبانی، جب کہ 21 پروپوزل کا تعلق نقل و حرکت اور نئی بائیک لائینس بنانے سے ہے۔
کی ویب سائٹ پر ڈیجیٹیلی ہوگا۔ decidim.barcelona ووٹنگ کا عمل ۔تاہم جن لوگوں کو سپورٹ کی ضرورت ہو، ان کے لئے ہر ضلع میں دو فیس ٹو فیس پوائنٹس بھی ہوں گے۔ ہر ضلع میں 20 حتمی منصوبے ہوں گے۔ جن افراد کی عمریں 14 سال سے زیادہ ہوں وہ اپنے اضلاع میں منصوبوں کے بارے میں فیصلہ دیں گے۔ ہر شہری پراجیکٹس کا انتخاب کرے گا تاوقتیکہ مختص بجٹ ختم ہو نہ جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *