Categories
Breaking news

بارسلونا۔ سب سے بڑے ٹریڈ شو MWC21 کا آغاز ہوگیا

بارسلونا (محمد نبی) کورونا وبا کے بعد پہلی دفعہ موبائل ورلڈ کانگریس (MWC21) کا انعقاد پیر کے روز ہونے جا رہا ہے۔ ساڑھے ایک سال بعد یہ تقریب ہوگی جہاں گزشتہ سال اس کا آخری ایڈیش کورونا خدشات کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔ شو جمعرات تک جاری رہے گا اور اس میں 30,000 سے لے کر 50,000 افراد آنے کی توقع ہے۔ گران ویا کانگریس ہال میں ہزاروں ٹکٹیں خاص ڈسکاؤنٹس پر فروخت ہو رہی ہیں۔ مقامی زائرین کو صرف €21 ٹکٹیں دی جا رہی ہیں۔

تاہم آخری تقریب کی نسبت حاضرین کی تعداد کافی کم ہے جہاں 109,000 افراد شریک ہوئے تھے۔ اس وقت وبا نہ ہونے کی وجہ سے پابندیاں نہیں تھیں۔ حالیہ تقریب کے لیے سکیورٹی انتظامات اور کورونا ہدایات کا اجراء ہو چکا ہے۔ ہر شریک ہونے والے پر لازم ہے کہ داخل ہونے سے پہلے منفی ٹیسٹ دکھائے۔ اس مقام پر ٹیسٹ €15 میں ہو گی۔

کانگریس میں جلد شرکت کے لیے چہرے کو شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی، بغیر پیپر کا ID سسٹم متعارف کیا گیا ہے۔ تاہم آج صبح دروازوں پر لمبی قطاریں نظر آئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *