بارسلونا (محمد نبی) ایک ماہ سے قید سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والا ولیم آئٹکن کو چھوٹ مل گئی۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے قیدی پیبلو ہیسل کی گرفتاری کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا تھا۔ انگلینڈ کے اس 30 سالہ شہری پر ایک الزام یہ بھی تھا کہ انہوں نے پولیس افیسرز پر حملہ کیا ہے
بارسلونا کی صوبائی عدالت نے پبلک پراسیکیوٹر کے نکات کو مسترد کرتے ہوئے آئٹکن کے وکیل کی اپیل کو برقرار رکھا اور کہا کہ ان کے خلاف ایسے ٹھوس شواہد نہیں کہ جیل کی کال کوٹھری میں رکھا جائے۔
آئٹکن کو رہا تو کر دیا مگر ان کو ہر 15 دن بعد عدالت آنا پڑے گا۔ اس کے پاسپورٹ کو لے لیا گیا ہے اور ہدایات ہیں کہ جب تک کیس حل نہیں ہوجاتا، اسپین میں رہنا پڑے گا۔
