Categories
Breaking news

بارسلونا۔ اجتماعی زیادتی،متاثرین واقعات کو کورٹ میں دہرائیں گے یا نہیں،نئی بحث شروع

Advertisement
Advertisement

بارسلونا (محمد نبی) 2019 میں پیش آنے والے سنابیل اجتماعی زیادتی کے مقدمے نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ سنابیل گینگ ریپ کا ٹرائل اس ہفتے پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ یہ بحث بھی چھڑ گئی کہ متاثرین اپنے ساتھ پیش آنے والے تکلیف دہ واقعات کو دوبارہ ذہن میں تازہ کرکے عدالت میں دہرائیں گے یا نہیں۔ یہ بحث اتنی دور تک گئی کہ ہسپانوی وزیر مساوات آئرین مونتیرو نے شکایت کی کہ اس طرح متاثرین کو ایک بار پھر اسی دردناک کیفیت سے گزرنا پڑے گا۔ انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ تمام ادارے لوگوں کو ایسے تشدد کے واقعات کی یاد دہانی سے باز رہیں۔ اور یہ زبردستی نہ کریں کہ وہ اس تکلیف دہ صورت کو دوبارہ یاد کریں۔
3 فروری 2019 میں ایک 18 سالہ جوان خاتوں نے شکایت کی تھی کہ 3 آدمیوں نے انہیں اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جب کہ 3 دیگر افراد بنا مدد کئے یہ سب دیکھتے رہے۔ شکار بننے والی خاتوں کے مطابق یہ واقعہ بارسلونا میٹروپولیٹین شہری علاقے میں اس وقت پیش آیا جب وہ ایک بار سے اپنے گھر جا رہی تھی۔ متاثرہ خاتوں نے واردات کی پوری تفصیلات پیش کی تھیں۔ خاتوں کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا۔ اس کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں بھی آئی تھیں

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *