Categories
Breaking news

بارسلونا۔کوویڈ سرٹیفکیٹ کی پابندی، کمپیوٹر سسٹم بیٹھ گیا،صارفین”کیو آر کوڈ ڈاؤن لوڈ“ نہیں کر سکے

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)کاتالونیا کی حکومت نے عوامی رش سے کمپیوٹر سسٹم بیٹھ جانے کی وجہ سے بارز، ریسٹورنٹس،جمز اور اولڈ ایج ہاؤسزمیں داخلے کیلئے کوویڈ پاسپورٹ کی پابندی کو فی الحال معطل کر دیا،کاتالونیا کے جنرلیتات کا کیمپوٹرسسٹم عوام کے رش کی وجہ بیٹھ جانے کی وجہ سے بہت سے صارفین”کیو آر کوڈ ڈاؤن لوڈ“ نہیں کر سکے،

کوویڈ سرٹیفکیٹ کی پابندی 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں پر لازم کی گئی ہے کہ اگر وہ بار یا ریسٹورنٹس کے اندر کھانا پینا چاہتے ہیں یا جم میں ورزش کرنا چاہتے ہیں یا کسی اولڈایج ہاؤس میں کسی رشتہ دار سے ملنا چاہتے ہیں، انہیں اس جمعہ سے کووِڈ سرٹیفکیٹ دکھانا ضروری قراردیا گیا تھا،اب اس پابندی کو پیر کے روز تک معطل کردیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.