Categories
Breaking news

بارسلونا۔پیرا آراگونس نے 132 ویں صدرکاتالونیا کا حلف اٹھا لیا

بارسلونا (محمد نبی) پیر کی شام ایسکویرا پارٹی کے رہنما پیرا آراگونس نے کاتالونیا کے 132 ویں صدر کا حلف اٹھایا۔ یہ تقریبب بارسلونا میں کاتالان حکومت کے ہیڈ کواٹرز میں منعقعد ہوئی تھی۔ جب آراگونس پلاسا سانت جمیے پہنچے جہاں پر ہیڈ کواٹر واقع ہے تو یاد گار پتھر استولپرستین کے پاس پھول رکھا۔ یہ وہ جگہ پر ایسکویرا ریپبلکا کے آخری صدر پھانسی چڑھے تھے۔

اس موقع پر کاتالونیا کے متعدد سیاسی رہنما موجود تھے۔ حلف برداری کی تقریب میں اسپیکر لورا بورس، سابقہ صدرکیم تورا، بارسلونا مئیر ادا کولاؤ اور یونینسٹ پارٹی کے کئی ایک رہنماؤں نے بھی شمولیت کی۔

کاتالونیا کے 132 ویں صدر کوئم تورا نے آراگونس کو صدارتی تمغہ پیش کیا۔ موقع کی مناسبت سے ای آر سی کے رہمنا نے کاتالونیا کی تاریخ میں ایک نئے عہد کا وعدہ کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ اب وہ سر اٹھا کے آگے بڑھیں گے اور کسی کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے اپنے پیش رو کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سخت مشکل وقت میں ملک چلایا۔ ان کا اشارہ عالمی وبا کورونا وائرس کی طرف تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *