Categories
Breaking news

بارسلونا۔پارکنگ میں لوٹ مار، تین افراد گرفتار

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)موسس دے اسکوادرا پولیس نے بدھ کے روز بارسلونا سنٹر میں ایونیدا دی روما میں واقع ایک نجی کار پارکنگ میں سہ پہر تین بجے کے قریب تین افراد کو گرفتار کیا گیا،پولیس اہلکاروں نے تین افراد کا مشکوک رویہ دیکھ کر ان کا پیچھا کیا جن کا ان کو علم نہیں ہوسکا اور وہ کار پارکنگ میں داخل ہو گئے۔

کار پارکنگ سے واپسی پر ان تینوں کے پاس ایک بیگ تھا جوسامان سے بھرا ہوا تھا۔جو وہ مختلف گاڑیوں سے چرا کر لائے تھے۔ جس کی بنا پر انہوں نے انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ان گرفتار افراد کے نام پر 48 کیسزریکارڈ ہیں ، اور ان میں سے دو کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *