Categories
Breaking news

بارسلونا۔نوجوانوں میں کیسز کی بڑھتی شرح، حکام پریشان

بارسلونا (محمد نبی) کورونا وبا کا ٹرینڈ گزشتہ کچھ دنوں سے تبدیل ہو رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں منتقلی کی شرح میں اصافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ یہ اضافہ وبا پر قابو پانے اور خطرہ ٹلنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ گزشتہ ہفتوں کی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کاتالان وزیر صحت جوسپ ماریہ نے لوگوں کو خبر دار کیا کہ وبا کا خاتمہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافہ خاص کر نوجوانوں میں دیکھا جا رہا ہے جن کی ویکسی نیشن ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔

گزشتہ 6 دنوں سے کورونا کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور منتقلی کی شرح (transmission rate) میں تیزی آئی ہے۔ وبا کا خطرہ 24 جون کو 105 پر کھڑا تھا جب کہ 100 سے زیادہ نمبر پریشانی کا باعث خیال کیا جاتا ہے۔ علاؤہ ازیں بڑھتی منتقلی کی شرح جو کہ لوگوں میں فی بیمار کے حساب سے ہوتی ہے، اسی طرح پریشان کن صورت حال پیدا کر رہی ہے۔ یہ شرح 24 جون کو 0.05 پوائنٹس بڑھی ہے جس نے ٹرانسمشن ریٹ کو 1.19 تک پہنچا دیا ہے۔خیال رہے کہ 18 اپریل کے بعد دو مہینوں میں یہ سب سے زیادہ شرحِ منتقلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *