Categories
Breaking news

بارسلونا۔میٹرو نمبر4اور نمبر11پردوماہ سے زائد عرصہ تک تعمیراتی کام ہوگا

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)سال 2021 کے موسم گرما میں بارسلونا کی دو میٹرو لائنیز جس میں میٹرو نمبر4 (L4)اورمیٹرو نمبر11(L11) شامل ہیں ان پر ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے تعمیراتی کام ہوگا جس کی وجہ سے مسافروں کو سفر میں مشکلات درپیش ہونگی۔میٹرو نمبر 4 پر کام کا عرصہ دو ماہ ہے جو یکم جولائی سے شروع ہوگا اور 31 اگست تک جاری رہے گا۔ اس میٹرو نمبر پر صرف دو اسٹیشن متاثرہونگے جن پر کام ہوگا ان میں ویا خولیا(Via Julia) اور ترینیتات نووا(Trinitat Nova)شامل ہیں۔ ان دو اسٹیشنوں کو لائن سے کاٹ دیا جائے گا اور ان کے درمیان بس سروس شروع کی جائے گی جو مسافروں کو منزل تک پہنچائے گی۔

میٹرو نمبر 11پر کام یکم جولائی سے 12 سمتبر تک رہے گا۔ یہ لائن مکمل طور پر اڑھائی ماہ کے لئے بند ہو گی جو کان کیئس(Can Cuiàs) اور ترینیتات نووا(Trinitat Nova) اسٹاپ کے درمیان ہے۔اس بات کی ٹرانسپورٹ میٹروپولیٹنز دی بارسلونا کے ذرائع نے میٹروپولیس (ٹی ایم بی) نے تصدیق کی ہے۔

ٹی ایم بی ایک خصوصی بس سروس کا آغاز کرے گی جو ایل 4 اور ایل 11 دونوں کے متاثرہ حصوں کے مسافروں کو منزل پر پہنچائے گی۔ آنے والے ہفتوں میں میٹرو پولیٹن کمپنی بس روٹ پر رپورٹ کرے گی اور معلوماتی مہم چلائے گی۔میٹرو ایل 3 جس کا ترینیتات نووا بھی اسٹاپ ہے معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *