Categories
Breaking news

بارسلونا۔موٹرسائیکل سوار کا پیچھا کرتے پولیس گاڑی الٹ گئی، دو اہلکار زخمی

بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونا کے نواح موئیت دل بائیس(Mollet del Vallès)میں پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے والے موٹرسائیکل سوار کا پیچھا کرتے ہوئے موسس دے اسکوادرا پولیس کی گاڑی الٹ گئی۔ جس کے نتیجہ میں دو اہلکار زخمی ہوگئے، ایک شدید زخمی ہے جبکہ دوسرے کو فریکچر آیا ہے۔

موٹر سائیکل سوار موقع پر پولیس کے ہاتھ سے نکل گیا لیکن اس نے کئی گھنٹوں کے بعداپنے آپ کو نو بیرس پولیس اسٹیشن خود کو پیش کردیا۔پولیس نے اسے “لاپرواہی ڈرائیونگ” کے الزام میں گرفتارکرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *