Categories
Breaking news

بارسلونا۔قیدی رہنماؤں کی معافی ہو گئی، جلد رہا ہو جائیں گے

بارسلونا (محمد نبی) ہسپانوی حکومت نے 9 علیحدگی پسند رہنماؤں کو معافی دے دی ہے۔ وہ 2017 میں آزادی تحریک اور ریفرنڈم میں حصہ لینے پر10 سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔ ہسپانوی حکومت کی معافی کے بعد اب وہ جلد رہا ہو جائیں گے۔ منگل کے روز کابینہ نے اپنی ہفتہ وار میٹنگ میں معافی کی منظوری دی تھی۔ اس سے پہلے پیر کے روز وزیر اعظم سانچیز نے اس کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے فیصلے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے کاتالان قوم، کاتالونیا اور اسپین کے درمیان مفاہمت کی راہ ہموار ہوگی۔

خیال رہے کہ ان معافیوں نے براہ راست 9 قید رہنماؤن کو فائدہ پہنچایا ہے تاہم عام معافی (amnesty) نہ ہونے کی وجہ سے جلا طن سیاست دان اور دوسرے کارکنان جن پر فرد جرم عائد ہو چکا ہے، استفادہ حاصل نہیں کر پائیں گے۔ اسی لئے یہ مطالبہ بھی آئے روز زور پکڑ رہا ہے کہ ہسپانوی حکومت عام معافی کے بارے میں سوچے۔ تاہم ابھی اس پیش رفت کا امکان نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہسپانوی حکومت پہلے سے تنقید کی ذد میں چلی آ رہی ہے اور اس کے حالیہ اقدام پر مسلسل مخالف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *