Categories
Breaking news

بارسلونا۔قیدی رہنماؤں کی مشروط معافیاں، سرکاری عہدہ رکھ سکیں گے یا نہیں؟

بارسلونا (محمد نبی) منگل کے روز 9 قیدی رہنماؤں کی معافی کی تصدیق ہونے کے بعد جلد وہ رہائی پا کر قید و بند سے چھٹکارا پا لیں گے۔ مگر ہسپانوی کابینہ نے معافی کی منظوری کئی شرائط کے ساتھ دی ہے۔ کابینہ کے فیصلے کے مطابق سیاست دان اور کارکنان کی ساری قید کی سزائیں ختم کر دی گئیں ہیں مگر ان کے ایک عشرے پر محیط سرکاری عہدہ نہ رکھنے کی سزا برقرار رہے گی۔

اس فیصلے کا مطلب یہ ہو گا کہ مزکورہ 9 سیاست دان انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور نہ ہی ان کے پاس سرکاری عہدہ ہو گا۔ یہ سزا 2027 اور 5 جولائی 2031 کے بیچ رہے گی۔ اس تاریخ کا تعین سابق صدر اوریال جینکوئراس (Oriol Junqueras) کے لئے ہوا تھا جسے بھاری سزاؤں کا سامنا ہے۔
معافی میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ جو افراد اس اقدام سے فائدہ اٹھائیں گے، وہ آںے والے سالوں میں دوبارہ انہی جرائم کا ارتکاب نہیں کر سکیں گے۔ یہ شرط ان کی سیاسی سرگرمیوں کو مشروط اور محدود کر دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *