Categories
Breaking news

بارسلونا۔قابضین کا گھر خالی ہونے پر متبادل رہائش کے لئے مظاہرہ،گارڈ کی جانب سے کالی مرچوں کا چھڑکاو

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)ایل راوال کے محلہ سیوتات ویا میں پولیس نے گھروں پر غیر قانونی قابضین سے گھر خالی کرا لئے۔قابضین کے بے گھر ہونے پر متعدد کارکنوں نے متبادل رہائش اور پولیس تشدد کے خلاف جمعرات کی صبح احتجاجی مظاہرہ کیا۔اور پلاسا دیل پیدرو(plaza del Pedró) میں سٹی کونسل کے سماجی خدمات کے دفترمیں کچھ لوگوں نے داخل ہونے کی کوشش کی۔وہاں موجود سیکورٹی گارڈ نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو نہ رکنے کی صورت میں اس نے کالی مرچوں کا چھڑکاو کردیا۔

مرچوں کے چھڑکاوسےچار افراد زخمی ہوئے ہیں اور ان میں سے ایک نابالغ ہے۔ایل راول میں کشیدگی کا یہ دوسرا دن تھا ۔اس سے قبل جب پولیس نے کائیے سیرا میں ایک خاندان کو بے گھر کیا تو وہاں پر ایک گروپ نے موسس دے اسکوادراپولیس کے سامنے مزاحمت کی اور اس خاندان کو بے گھر ہونے سے بچانے کی کوشش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *