Categories
Breaking news

بارسلونا۔فرانسیا اسٹیشن پرکھلونا پستول کے ساتھ مسلح شخص گرفتار

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)7 مئی جمعہ کو سیکیورٹی گارڈ نے پولیس کو فون کیاکہ اس نے ٹرین میں سوار شخص کے پاس پستول دیکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق موسس دے اسکوادرا کو اطلاع ملی کہ بارسلونا کے فرانسیا اسٹیشن پر ٹرین میں سوار ایک شخص پستول سے مسلح سفر کررہا ہے۔ٹرین کے اندر سوئے ہوئے اور بظاہر پستول سے مسلح شخص کی اطلاع ملنے کے بعد تقریبا 1 1: 20 بجے کے قریب موسوس کا گروپ (GEI) نے ایکشن لیا۔ اور اسے گرفتار کر لیا۔پولیس نے اسے ٹرین سے اتارا اور باہر لے آئی ۔پستول قبضہ میں لینے پر پتہ چلا کہ یہ ایک کھلونا ہے۔تفتیش پر پتہ چلا کہ یہ شخص بے گھر ہے ۔

ویڈیو دیکھیں۔۔
یہ تصدیق ہونے کے بعد کہ یہ ایک کھلونا پستول ہے ، موسس دے اسکوادرا نے میونسپلٹی کی سماجی خدمات کے سنٹر D’Uggèncy i Eergèncy Socials de Barcelona (CUESB) کو مدد کی درخواست کی ، تاکہ اس شخص کی دیکھ بھال ہوسکے۔ بعدازاں انھیں اسپتال منتقل کیا گیا اور طبی معائنہ کرایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *