Categories
Breaking news

بارسلونا۔فحش حرکات اور بچوں کے جنسی استحصال پر 50 سالہ شخص کو عارضی طور پرجیل بھیج دیا

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بارسلونا کے ایک جج نے گذشتہ پیر کو نابالغوں کے ساتھ جنسی استحصال اور فحش حرکات کے مرتکب ایک 50 سالہ شخص کو عارضی طور پر جیل بھیج دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نابالغ بچوں کے سامنے فحش حرکات اور بچوں کے جنسی استحصال کے مرتکب شخص کو ایک گیارہ سالہ لڑکے اور اس کے باپ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔جج نے یقین دلایا کہ ملزم کی شناخت میں کوئی شبہات نہیں ہیں کیونکہ لڑکے اور اس کے والد نے وضاحت کی ہے کہ ملزم اس کا ہمسایہ ہے۔ ان واقعات میں جنسی زیادتی کا مبینہ جرم ہوتا ہے جس میں چھ سال تک قید ہوسکتی ہے۔

اس پیر کواسی پارک میں زیرحراست شخص نے ایک آٹھ سالہ بچی کو ہراس کیاجسے اس نے اشارے سے قریب بلایا تھا۔ان دو مقدمات کے علاوہ اس زیر حراست شخص پر نابالغوں کی جنسی آزادی کے خلاف چھ دیگر مبینہ جرائم کی بھی تفتیش کی جارہی ہے ، جو سب 2021 میں کیے قائم گئے تھے۔ اسی وجہ سے جج کویہ شخص عادی مجرم کے طور پر نظر آیا۔ اور اسے عارضی جیل بھیجنے کا جواز پیش کیا ۔اور اگر اسےزیر تفتیش رکھ کر چھوڑ دیا جاتا ، تو اس کام کو مزید آگے بڑھاتا۔اور بچوں کا استحصال کرتا۔

گرفتار شخص کو 4 مئی کو گواردیا اربانا نے اس وقت گرفتار کیا جب دو ماؤں نے انہیں کال کی۔ جس میں ماوں نے دیکھا کہ ملزم نے لا مرینا دیل پورت کے کھیل کے میدان میں ان کی اپنی بیٹیوں کے سامنے فحش حرکات اور اشارے کررہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *