Categories
Breaking news

بارسلونا۔غلط موٹر سائیکل پارکنگ پر 1200 سے زائد جرمانے

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)گواردیا اربانا پولیس نے گزشتہ ساڑھے چار ماہ میں بارسلونا میں فٹ پاتھ پر موٹر سائیکل غلط پارکنگ کرنے پر 1200 سے زائد جرمانے کئے ہیں۔فٹ پاتھ پارکنگ کے 2020 کے مقابلہ میں محض چار ماہ میں غلط پارکنگ کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے۔بارسلونا سٹی کونسل کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی پولیس کی جانب 1،203 جرمانے کئے گئے ہیں ۔ حالانکہ اس سے پہلے سال بھر میں 637 تھے۔

میونسپل ذرائع نے بتایاہے کہ میونسپلٹی آرڈیننس کے ذریعہ جن جگہوں پر پارکنگ ممنوع ہے۔ ان موٹر سائیکلوں کو وہاں اور تین میٹر سے کم فٹ پاتھوں پر بھی پارکنگ کیا گیا تھا۔بارسلونا میں تقریبا 263،000 موٹرسائیکلیں ہیں اوربارسلونا شہر میں عوامی سڑکوں پر پارکنگ کے لئے 70،000 سے زیادہ نشان زدہ جگہیں ہیں۔ اس کے علاوہ موٹرسائیکلیں تین میٹر سے بڑےفٹ پاتھوں پر پارک کرسکتے ہیں اور اگر وہاں کوئی منع کرنے والا کوئی نشان نہیں ہے۔

میونسپلٹی ٹرک(فرگونیتا) کے ذریعہ موٹرسائیکل کے اٹھانے کی آمدن 2020 میں 27 فیصد بڑھ گئی۔ موٹرسائیکل کو واپس لینے کا جرمانہ اب 77 یورو ہے۔ سٹی کونسل نے موٹرسائیکلوں کی پارکنگ کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ فروری 2020 میں سٹی کونسل نے پیدل چلنے والوں کے استعمال کے لئے فٹ پاتھوں کوصاف رکھنے کی ایک مہم شروع کی اور اس کے بعد سے شہر کی متعدد سڑکوں پر پارکنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *