Categories
Breaking news

بارسلونا۔سیچیج میں کورونا منتقلی نہیں ہوئی، نائٹ لائف کلنیکل ٹرائل کے نتائج

بارسلونا (محمد نبی) مئی کے مہینے میں بارسلونا کے نواحی سیاحتی شہرسیچج میں کلینیکل ٹرائل آف نائٹ لائف ہوئی تھی جہاں سینکڑوں افراد نے شمولیت کی، کلبز کے مزے لئے اور آخیر شب میں بارز کا رخ کیا تھا۔ اس تقریب کا اہتمام کورونا وبا کے بعد پہلی دفعہ ہوا تھا۔ اب ٹرائل کے نتائج آئے ہیں تو پتا چلا کہ اس کی وجہ سے کوئی کورونا منتقلی (Covid-19 transmission) نہیں ہوئی ہے۔ ٹرائل کے منتظمین نے جعمہ کے روز ان کامیاب نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر تمام افراد نے ماسک پہنے تھے اور ان کا antigen ٹیسٹ بھی لیا گیا تاہم سماجی فاصلوں پر پابندی نہیں تھی۔

ٹرائل کے دوران رات 3 بجے تک بارز کھلے رہے اور موسیقی اور رقص کی اس تقریب میں 391 افراد نے شمولیت کی تھی۔ ان میں کسی ایک میں بھی کورونا منتقلی کی تشخیص نہیں ہوئی۔ٹرائل میں شامل افراد کا اسی دن بھی اور 14 دن بعد بھی ٹسٹ لیا گیا۔ سارے ٹسٹوں کے نتائج منفی آئے ہیں۔ کچھ راتوں کے وقفے کے بعد 88 فیصد کا ٹسٹ لیا گیا۔ کاتالان وزارت صحت کے نمائندے خوش ہیں کہ تجربہ کامیاب اور نتائج خیز ثابت ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *