Categories
Breaking news

بارسلونا۔سوافراد کے ہجوم نے پولیس موسس دے اسکوادرا پر حملہ کرکے گرفتار شخص کو چھڑوالیا

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بارسلونا کے علاقے ناؤس باریومیں کم ازکم سوافراد کے ہجوم نے پولیس موسس دے اسکوادرا پر حملہ کرکے گرفتار شخص کو چھڑوالیا اور اس دوران فائرنگ بھی ہوئی اورچھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے،پولیس نے ایک شخص کو ایک بار سے شراب کی بوتل چرانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا،

گرفتار شخص نے جب بوتل چرائی تو بار ورکرز نے پولیس کو مطلع کیا تو پولیس پہنچی اور شناخت پر ایک شخص کو گرفتار کرلیااور پولیس اہلکار جب اسے گاڑی میں بٹھارہے تھے تو ایک ہجوم نے پولیس کو گھرے میں لے لیا اور برابھلا کہا،پولیس کو ہجوم کوکنٹرول کرنے کیلئے فائرنگ کرناپڑی،مگر اسی دوران دوافراد زیرحراست شخص کو چھڑا کر لے گئے،جسے ہتھکڑیاں بھی لگی ہوئی تھی،اس دوران پولیس نے دنگا فساد کرنے پر چارافراد کو گرفتار بھی کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.