Categories
Breaking news

بارسلونا۔سانت خوان تہوار: کورونا وبا کے ساتھ کس طرح منایا گیا؟

بارسلونا (محمد نبی) سانت خوان تہوار کو کاتالونیا میں “la revetlla de Sant Joan” بھی کہا جاتا ہے۔ تہوار کی تقریبات کا آغاز 23 جون کو ہوتا ہے اور 24 جون کے اوائل گھنٹوں میں اختتام پذیر ہوتا ہے۔ سال کے سب سے چھوٹے دن کو منانے کے لئے لوگ کاتالونیا کے ساحلوں کی طرف غول کی صورت میں جاتے ہیں۔ تقریبات میں کھانے، فائر ورک، بون فائر وغیرہ ہوتے ہیں۔ گزشتہ سال 2020 میں کورونا وبا کی وجہ سے اکثر ساحل بند تھے اور کاتالونیا میں زیادہ ہجوم پر پابندی تھی۔ تاہم اس سال تہوار کورونا وبا سے پہلے کے سالوں سے ملتا جلتا ہوگا۔

اس سال سانت خوان کی تقریبات کے لیے ساحل کھلے رہیں گے۔ 2019 میں ساحلوں پر 50,000 کے قریب لوگوں نے پارٹیاں کی تھیں۔ بارسلونا کے ارد گرد دوسرے شہروں میں ساحلی علاقے کھلے رہیں گے۔ سانت خوان تہوار میں کھانوں کی اپنی اہمیت ہے۔ اس موقع پر بلاشبہ کاتالان کیک سے ملتی جلتی خوارک la coca کو زیادہ شوق سے کھایا جاتا ہے۔۔

اس سال بارسلونا بھر میں سانت خوان تہوارکو بھر پور طور پر منانے کی اجازت دی گئی ہے۔ عام طور پر جب سورج غروب ہوتا ہے تو آگ جلائی جاتی ہے اور اس کو صبح تک جاری رکھا جاتا ہے۔ لوگ آگ کے گرد جمع ہو کر گاتے اور ناچتے ہیں۔ تاوقتیکہ سپیدئ سحر پھیل جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *