Categories
Breaking news

بارسلونا۔سانت آندریو، پولیس کی بڑی نفری نے نومی کو گھر سے نکال دیا

Advertisement

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بارسلونا کے محلہ سانت آندریو میں تین کوششوں کے بعد چوتھی کوشش پر پولیس کی بڑی نفری نے 41 سالہ نومی کو بے گھر دیا۔
سانت آندریو کی گلی لینگیودوک نمبر 78پر واقع مکان کو خالی کرانے کے لئے پولیس کی ایک درجن سے زائد گاڑیاں پہنچیں۔2017 سے نومی ایک فلیٹ میں رہائش پذیر ہے۔ اس کے گھر کو بچانے کے لئے گلی کے محلہ دار 40 کے قریب جمع ہوئے ،تاکہ فلیٹ کو خالی کرانے سے روکا جا سکے۔لیکن وہ اس پر عمل درآمد ہونے سے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔لیکن پولیس نے سب کو وہاں سے ہٹا دیا۔ اور پولیس فلیٹ میں داخل ہو گئی جس پر نومی گھر سے باہر چلی گئی۔

FEM UNA CRIDA A LA SOLIDARITAT VEÏNAL!

Dimecres 7 d’abril de bon matí necessitem suports per aturar aquest desnonament. Qui pugui que s’acosti al C/ Llenguadoc 78.

Especular amb l’habitatge no hauria de ser una opció! #LaNoeEsQueda #NoMarxem #NoHiHaPlaB pic.twitter.com/XSSCX6Q9xU

— Sindicat d'Habitatge de Sant Andreu (@HabitatgeSTA) April 6, 2021

41 سالہ نومی فلیٹ میں تنہا رہتی ہے اور اس نے 300ڈالر ماہانہ مکان کا کرایہ ادا کرنا تھا۔سانت آندریو ہاؤسنگ یونین نے بتایا سوشل سروسز نے عدالت میں ایک رپورٹ پیش کی ہے جو نومی کی معاشی کمزوری کو ثابت کرتی ہے۔ اگرچہ اس کے پاس ملازمت کا غیر معینہ معاہدہ ہے ، لیکن اس کی تنخواہ اسے مارکیٹ کی قیمت پر کرایے کا مقابلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *