Categories
Breaking news

بارسلونا۔خواتین میں بڑھتی ہوئی بیماریاں اوران سے بچنے کے لیے بی ایم ایجوکیٹرسینٹرمیں آگاہی سیمینار

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین میں خواتین کی بڑھتی ہوئی بیماریوں اور موذی امراض سے بچنے کے لیے بی ایم ایجوکیٹر سینٹر سانتاکلوما میں خصوصی سیمینار منعقد ہوا جس میں پچاس پاکستانی خواتین نے حصہ لیا ۔ اسپین سے تعلیم یافتہ نیوٹریشن اور ہیلتھ ریسرچر محترمہ صباء انور نے روزمرہ کی خوراک ،ورزش اور بیماریوں سے بچاؤ کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ پاک فیڈریشن کی خواتین مسز ثاقب طاہر, مسز انوار اور دیگر بہت سی خواتین نے شرکت کی ۔ پاکستان کی نامور بیٹی صفاء ثاقب جس نے فلسطین کے حق میں سپینش زبان میں تقاریر کر کے دنیا کے ضمیر کو جگایا تھا، اس نے بھی، پروگرام میں خصوصی شرکت کی ۔

تمام خواتین نے سیمینار کی افادیت کو بہت سراہا اور پروگرام کی کوآرڈینیٹر عروسہ راجہ اور صباء انور کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنا اچھا پروگرام پیش کیا اور صحت کے بارے میں انتہائی مفید معلومات فراہم کی۔

پروگرام کے آخر میں مظہر حسین راجہ نے خواتین کو PESCA کا مختصر تعارف کروایا گیا جو صحت , تعلیم اور کاروبار کی معلومات کے لیے ایک فری پراجیکٹ ہے جو جلد پاکستانی اور اسپینش ماہرین مل کر پیش کر رہے ہیں ۔ کرکٹ گراؤنڈ کی ووٹنگ کے لیے بھی خواتین کو قائل کیا گیا جو 10 جون تا 20 جو جاری رہے گی ۔
بی ایم سینٹر میں خواتین کو فری اسپینش زبان سکھانے کا بھی اعلان کیا گیا اور اس پروجیکٹ کی انچارج ثوبیہ راجہ ہوگی اور خواتین ان سے رابطہ کر کے اپنی رجسٹریشن کروا سکتی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *