Categories
Breaking news

بارسلونا۔جان میکافی کی موت معمہ بن گئی، ان میں کبھی خودکشی کے اثرات ظاہر نہیں ہوئے، فیملی وکیل کا دعویٰ

بارسلونا (محمد نبی) اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی (John McAfee) کے فیملی وکیل Javier Villalba نے دعویٰ کیا ہے کہ جان میکافی نے کبھی بھی ظاہری طور پر خودکشی سے مرنے کی خواہش کے اعلامات ظاہر نہیں کیے۔ وہ بدھ کے روز بارسلونا کی ایک قید خانے میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔ وکیل نے کہا ہے کہ اگر انہیں ان اثرات کا ادراک ہوتا تو وہ جیل اور عدالت کو اطلاع دیتے۔ کاتالونیا ریڈیو اسٹیشن پر ایک انٹرویو میں انہوں نے اعلان کیا کہ میکافی کا خاندان دوسرے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کر رہا ہے تاکہ ان کی موت کی وجہ معلوم ہو سکے۔ جب کہ ان کا پہلا پوسٹ مارٹم اب بھی ہو رہا ہے۔ کاتالان وزارت برائے انصاف نے پہلے سے کہہ رکھا ہے کہ موت کے سب سے زیادہ امکانات خود کشی کے ہی ہیں۔

مارتوریل میں مقامی عدالت نمبر 5 واقعے کو دیکھ رہی ہے، وکیل نے کہا ہے کہ جیسے ہی حادثے کا صفایا ہو جاتا ہے، پھر زمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔ علاؤہ ازیں کاتالان کا محتسب جان میکافی کی موت پر بھی غور کررہا ہے۔

میکافی کو گذشتہ اکتوبر میں بارسلونا کے ایل پرات ہوائی اڈے پر اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ دو دیگر افراد کے ساتھ استنبول جارہا تھا۔ تب انہیں امریکہ کی جانب سے بین الاقوامی گرفتاری کا وارنٹ ملا تھا۔ بدھ کے روز وہ پر اسرار حالت میں مردے پائے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *