Categories
Breaking news

بارسلونا۔تی-موبیلیت کیا ہے؟ ٹیسٹ جون کے آخر میں شروع ہوں گے، باضابطہ اعلان ہو گیا

بارسلونا (محمد نبی) جمعہ کے روز وزیر کیلویت نے اعلان کیا ہے کہ تی- موبیلیت کے ٹیسٹ جون میں شروع ہوں گے جب کہ اس بابت تفصیلات کی فراہمی کا سلسلہ مئی میں شروع کیا جائے گا۔ فروری کے وسط میں رپورٹ آئی تھی کہ تی-موبیلیت کی شروعات 21 اپریل سے ہونگی۔ سرکاری اعلان کے بعد تاریخ میں مزید 2 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اب کل ملا کر 7 سال کی تاخیر ہوگئی ہے۔ 2015 میں سروس کو لانچ کرنے کا ارادہ کیا اور 2017 میں موبائل میں ٹرانسپورٹ ٹکٹ کےلئے سیٹنگ کی گئی۔ تاہم اس کے بعد یہ سروس اب تک مسلسل التوا کا شکار رہی اور اس نئی ٹیکنالوجی سے کسی طرح فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔
تی-موبیلیت ٹراسنپورٹ کارڈ کے طور پر کام کرے گی۔ بجائے تعین کرائے کے، اس کے ذریعے جتنا سفر ہو، اس حساب سے ادائیگی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی مسافر ‘کارڈ بورڈ کارڈز’ کو بھی الوداع کہہ دیں گے۔ تی-موبیلیت کے ذریعے 7۔5 ملین افراد سفر کریں گے۔ اور 75 ٹرانسپورٹ کمپنیاں اس کو اپنائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *