Categories
Breaking news

بارسلونا۔بون پاستوراورکارمیلو کا فٹ بال میچ میدان جنگ بن گیا،ویڈیو دیکھیں

بارسلونا(ڈ ق ف)ہفتہ کو ترسیرا کاتالانا میچ جو دو فٹ بال کلب بون پاستور اور کارمیلو کے درمیان جاری تھا کھلاڑیوں کی ہاتھا پائی اور تماشائیوں کا کھلاڑیوں پر حملہ کی وجہ سے میدان جنگ بن گیا۔ میچ کے آخری دو منٹ کا کھیل باقی تھا کہ ایک چھوٹے سے تنازعہ کے بعد ریفری نے دونوں ٹیموں کا ایک ایک کھلاڑی میچ سے باہر کردیا۔ کھلاڑی باہر ہونے پر ماحول گرم ہوگیا ۔بون پاستور کے کھلاڑی شرٹ نمبر 3 رودرریگوتیجرا نے کارمیلو کے کھلاڑی پر زور دار دھکے کے ساتھ حملہ کردیا۔ پھر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے۔یہاں تک کہ شائقین بھی میدان میں کود پڑے اور لڑائی شروع ہو گئی۔


اس تمام واقع کو وہاں موجود کیمرہ سے ریکارڈ کیا گیا جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح لاتوں، مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور زور دار دھکے دئیے گئے۔ریفری میچ معطل کرنے پر مجبور ہوگیا۔ جب لڑائی شروع ہوئی اس وقت مقابلہ 2اور 3 گول کا تھا ۔میچ کا فیصلہ نہیں ہوسکا کیونکہ کسی کو بھی علم نہیں تھا کہ آخری منٹ میں کیا ہو سکتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *